فلسطینی جُڑی ہوئی بچیوں کو علاحدہ کرنے کے لیے شاہ سلمان کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ شہر سے تعلق رکھنے والی دو جُڑی ہوئی فلسطینی بچیوں حنین غانم اور فرح غانم کے علاج اور ان کو علاحدہ کرنے کے آپریشن کے لیے مطلوب اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اردن میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے فلسطین میں یونیسف تنظیم اور شاہ سلمان امدادی مرکز کے علاوہ اردن کی وزارت داخلہ و خارجہ کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے مذکورہ جڑواں بچیوں اور ان کے والد کے غزہ سے نکلنے اور اردن کی اراضی میں داخل ہونے کو ممکن بنایا جہاں سے انہیں سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔

اردن میں سعودی سفارت خانے کے مشن کے نائب سربراہ محمد العتیق کے مطابق خادم حرمین شریفین کی جانب سے ان نوعیت کے معاملات کو خصوصی توجہ حاصل ہوتی ہے۔ فلسطینی جُڑواں بچیوں کے علاج اور اپنے والد کے ساتھ سفر کے تمام تر اخراجات سعودی فرماں روا برداشت کریں گے۔ العتیق کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا آپریشن مملکت میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہوگا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں جُڑے ہوئے جڑواں بچوں کو علاحدہ کرنے میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے۔ اس نوعیت کے آپریشن ایک خصوصی سعودی طبی ٹیم کے زیر نگرانی کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کے 63 آپریشن کیے جا چکے ہیں جن میں 28 آپریشن مکمل طور پر کامیاب ہوئے جب کہ بقیہ حالتوں میں جُڑے ہوئے بچّے طبّی وجوہات کی بنا پر علاحدہ کرنے کے قابل نہ تھے۔

فلسطینی جڑواں بچیوں کے باپ ایوب غانم نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس انسان دوست جذبے اور عالم اسلام کے بچوں کی دیکھ بھال کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں