.

القدس کے حوالے سے کلیدی کردار عرب ممالک کو ادا کرنا چاہیے:امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ القدس شریف کی عالمی حمایت قضیہ فلسطین کو بین الاقوامی سطح پر ایک بار منظر عام پرلے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کلیدی کردار کسی دوسرے خطے ، ملک یا طاقت کے بجائے عرب ممالک کو ادا کرنا چاہیے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر متعدد ٹویٹس میں اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور قضیہ فلسطین کے معاملے میں جلد بازی اور استحصالی کوششوں پر موثر سیاسی عمل کو غلبہ حاصل ہونا چاہیے۔

انور قرقاش نے کہا کہ بیت المقدس سب سے پہلے عرب ممالک کا مسئلہ ہے۔ فلسطینی اور عرب قضیہ ہونے کے وجہ سے اس حوالے سے کلیدی کردار عرب ممالک کوہی ادا کرنا چاہیے۔