.

دبئی کے ولی عہد نے دھند میں لیپٹے شہر کی دل موہ لینے والی تصاویر بنا لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں دھند کی دبیز چادر کی وجہ سے پروازوں کی آمد ورفت کا شیڈول بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ سڑکوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو اپنے کاروبار زندگی اور دفاتر تک رسائی میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم غیر متوقع موسمی تبدیلی سے دنیا بھر میں دبئی کی شناخت کے طور پر جانے والے بلند ترین برج الخلیفہ پر تصویریں بنانے والوں کا غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس موسم کی چند نہایت دل آویز تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر کو پلک چھپکتے ہی 8000 افراد دیکھ چکے ہیں۔

تصاویر میں دبئی کی بلند وبالا عمارتوں کو دھند کی دبیز تہہ تلے چھپے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیخ حمدان نے یہ مناظر ڈاون ٹاون ہی کے ایک بلند وبالا ٹاور کی چھت سے کیمرے میں محفوظ کئے ہیں۔ انہوں نے پوسٹ کو میرے دبئی کے شاندار مناظر کا عنوان دیا ہے۔

پوسٹ سے محظوظ ہونے والے سوشل میڈیا صارفین دل کھول پر ان تصاویر پر تبصرے کر رہے رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کا غلبہ آئندہ دو روز تک رہنے کا امکان موجود ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات حکومت نے شدید دھند کے باعث دفاتر میں کام کرنے والوں کےلیے آسانی پیدا کرتے ہوئے انہیں دیر سے کام پر آنے کا حکم جاری کیا ہے۔

#Spectacular view #Dubai #MyDubai ☁️☁️ #دبي

A post shared by Fazza (@faz3) on

متحدہ عرب امارات پولیس نے دھند میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آڑھے ہاتھوں نمٹتے ہوئے انہیں پانچ سو درہم جرمانہ کا بھی حکم جاری کیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ڈرائیور حضرات کو چار بلیک پوائنٹ بھی ملیں گے۔