.

شامی جنگجوؤں نے حماہ میں اسدی فوج کا طیارہ مار گرایا ، پائیلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے مغربی وسطی صوبے حماہ میں مزاحمت کاروں نے اسدی فوج کا ایک لڑاکا جیٹ مار گرایا ہے اور اس کا پائیلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔حماہ کے مختلف قصبوں میں روس اور شامی افواج نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں تباہ کن فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں بیسیوں شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی حکومت کے تحت مسلح افواج نے حال ہی میں اس صوبے میں مزاحمت کاروں کے خلاف لڑائی میں نمایاں پیش قدمی کی ہے۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ماغر آل میر قصبے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

اس قصبے میں سرکاری فوجیوں کی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید لڑائی ہورہی ہے اور وہ بیت جِن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔شامی فوج نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اس نے اپوزیشن کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے اور اس نے مزاحمت کاروں کے زیر قبضہ مزید علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔