.

مصر : 15 دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درامد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں حکام نے منگل کو علی الصبح شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کے احکامات پر عمل درامد کیا۔ ان افراد کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ اُن کے پولیس اور فوج کے خلاف پُرتشدد اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوّث ہونے کے سبب جاری کیا گیا۔

مصری سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 15 میں سے 11 دہشت گردوں کو برج العرب جیل اور 4 کو النطرون جیل میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تدفین کے لیے اُن کی میتوں کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔