.

مصر : چرچ پر دہشت گرد حملہ ، ایک تخریب کار سمیت 10 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع علاقے حلوان میں ایک چرچ پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مصری وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے کے مطابق حلوان کے چرچ پر کیے گئے حملے میں ایک دہشت گرد اور نو دیگر افراد مارے گئے۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے کہ دھماکا خیز آلات کے حامل بارودی جیکٹ باندھے ایک دہشت گرد نے حلوان کے سینٹ جون چرچ پر اُس وقت دھاوا بولنے کی کوشش کی جب لوگ عبادت کے بعد چرچ سے باہر آ رہے تھے۔ حملہ آور نے گولیوں کا ایک پورا برسٹ چلایا جس کے نتیجے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہو کر گر پڑے-

ذرائع نے باور کرایا کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔ ان کا چرچ کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ سیکورٹی فورس حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔ مقابلے میں پولیس اہل کاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایمبولینس کی گاڑیوں کے ذریعے ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو حلوان کے النصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے چرچ کے گرد گھیرا ڈال دیا اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا۔