.

الغوطہ میں اسدی فوج کی بمباری سے 15 شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کی سرکاری فوج نے محصور علاقے مشرقی الغوطہ کے متعدد شہروں، دیہاتوں اور کالونیوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

العربیہ کے مطابق اسدی فوج کے جنگی طیاروں نے اور توپ خانے نے مشرقی الغوطہ کے دوما اور زملکا شہروں اور ان کے اطراف میں وحشیانہ گولہ باری کی جس کے نتیجے متعدد عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق حرستا میں اسدی طیاروں کی بمباری میں 9 شہری جاں بحق ہوئے۔ تین شہری اوتایا اور دو کفر بطنا، مسرابا اور النشابیہ کے مقام پر مارے گئے۔

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے اتوار کو علی الصباح حرستا پر 53 فضائی حملے کیے۔