.

'قطری عقابوں' نے سعودی شہریوں کا حساب المواطن امدادی پروگرام ہیک کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں شہریوں کی مالی معاونت سے متعلق پروگرام 'حساب المواطن' کو منگل کی صبح منظّم طریقے سے ہیکنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پروگرام کے ڈائریکٹر علی الراجحی نے آن لائن نیوز پورٹل "سبق" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حساب المواطن کو نشانہ بنانے والے ہیکروں کے گروپ نے خود کو "قطری عقاب" کا نام دیا ہے۔

الراجحی نے واضح کیا کہ حساب المواطن پروگرام کے آئی ٹی ماہرین اس صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اکاؤنٹ پروگرام کو ہیکروں کے چنگل سے چھڑایا جا سکے اور ان کی جانب سے پوسٹ کردہ ٹوئیٹس کو بھی حذف کیا جائے۔

انجینئر الراجحی نے خبردار کیا ہے کہ پروگرام کو ہیکروں کے قبضے سے واپس لیے جانے تک فی الحال اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی کسی بھی قسم کی معلومات وصول نہ کی جائیں۔