.

سعودی عرب: النصر فٹبال کلب کی مجلس انتظامیہ برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ نے شہزادہ فیصل بن ترکی کے زیرِ صدارت النصر فٹبال کلب کی مجلس انتظامی کو تحلیل کر کے کلب کی سربراہی سلمان المالک کو سونپ دی ہے۔

جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے بیان کے مطابق النصر کلب کے سابق سکریٹری جنرل سلمان القرینی پر عائد الزامات کی تحقیقات کی گئیں اور یہ بات ثابت ہو گئی کہ شہزادہ فیصل بن ترکی کے زیرِ صدارت کلب کی مجلس انتظامیہ کو سابق سکریٹری جنرل کی خلاف ورزیوں کا علم تھا۔ لہذا اسپورٹس کلب کے بنیادی ضوابط کے آرٹیکل 36 اور 59 کی بنیاد پر جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ نے درجِ ذیل فیصلے کیے ہیں:

1- النصر کلب کی مجلس انتظامیہ کی تحلیل.
2- رواں سیزن کے اختتام تک سلمان بن فہد المالک کے زیرِ صدارت عبوری مجلس انتظامی کو کلب کے امور کی ذمّے داری سونپنا