.

الاخوان المسلمون کے چار کارکن فنا کے گھاٹ اتار دیئے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں حکام نے منگل کو علی الصبح الاخوان المسلمون تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے فنا کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ان افراد نے 2015 میں کفر الشیخ میں ایک دہشت گرد کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں حربی فنون کی تربیت گاہ کے تین طلبہ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حتمی فیصلہ جاری ہونے کے بعد حکام کی جانب سے آج صبح جن افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا اُن کے نام احمد عبد المنعم سلامہ، احمد عبد الہادی السحيمی، سامح عبد الله محمد يوسف اور لطفی ابراهيم خليل ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل 2015 میں ان افراد نے حربی فنون کی کلیہ کے طلبہ کو کفر الشیخ سے قاہرہ لے جانے والی بس کو بموں اور دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔ اس کے نتیجے میں 3 طلبہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ دیگر کئی طلبہ اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

اسکندریہ کی فوجی عدالت نے ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی۔ ملزمان کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس کو مسترد کر دیا گیا۔