.

تیونسی نیوز اینکر خبر پڑھنے کے بعد روتے ہوئے نڈھال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیونس میں سرکاری ٹیلی وژن پر مرکزی بُلیٹن پیش کرنے والا نیوز اینکر اپنے ساتھی صحافی کی وفات کی خبر پیش کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور بے اختیار رو پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ نیوز اینکر اقبال الکلبوسی پیر کی شب رات آٹھ بجے کا مرکزی بُلیٹن پیش کر رہا تھا کہ اس دوران اُس کے قریبی ساتھی اور چینل میں اسپورٹس کے شعبے کے سربراہ عبدالخالق السعداوی کی وفات کی خبر آ گئی۔ اس موقع پر اقبال سے یہ خبر نشر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم وہ آسانی کے ساتھ اس خبر کو نہیں پڑھ سکا۔ وہ کئی مرتبہ خبر کے بیچ خاموش ہو جاتا اور اپنے آنسوؤں پر قابو بھی نہیں رکھ پایا۔ آخر کار دوست کی موت کی خبر دیتے ہوئے وہ ہوا کے دوش پر ہی کیمرے کے سامنے شدّتِ غم سے رو پڑا۔ اس کے نتیجے میں خبر کے مکمل ہونے سے قبل ہی بلیٹن کا سلسلہ منقطع کرنا پڑا۔

تیونس ٹیلی ویژن میں اسپورٹس کے شعبے کے سربراہ ، صحافی اور کھیلوں کے تبصرہ نگار 45 سالہ عبدالخالق السعداوی کی وفات تیونس میں میڈیا اور کھیلوں کے حلقے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔