.

کویتی چیف آف اسٹاف بنگلہ دیش میں ہیلی کاپٹر حادثے میں محفوظ رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ کویتی فوج کے چیف آف اسٹاف اور ان کے ہمراہ وفد بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں محفوظ رہا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی KUNA کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد خالد الخضر اور ان کے ہمراہ وفد کو بنگلہ دیش لے جانے والا ہیلی کاپٹر سلہٹ میں اترنے کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ شدید دُھند کے باعث پائلٹ کا ویژن صاف نہیں رہا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر درختوں سے رگڑ کھا کر اپنے اترنے کے مخصوص مقام سے ہٹ گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں مادی نقصان ہونے کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں صرف ایک کو معمولی چوٹ آئی ، بقیہ تمام افراد محفوظ رہے۔

بعد ازاں چیف آف اسٹاف نے کویتی وزیر دفاع شیخ ناصر الاحمد الصباح کو ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں تمام افراد کی خیریت سے آگاہ کیا۔