.

حسن نصر اللہ کو ایران ماہانہ کتنا مشاہرہ دیتا ہے؟ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی سیاسی اور مالی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تنظیم 1300 امریکی ڈالر ماہانہ مشاہرہ دیتی ہے۔ لبنانی حلقوں میں اس بیان کا سوشل میڈیا پر تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔

ایک ٹی وی چینل انٹرویو میں حسن نصر اللہ نے ان نعروں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جس میں ایرانی عوام اپنے ملک کی جانب حزب اللہ ملیشیا کی مالی امداد پر ناراض دکھائی دے رہے تھے۔ ایران کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔

ٹی وی اینکر نے حسن نصر اللہ سے سوال کیا کہ آپ کی تنظیم کو ایران سے کتنی مالی امداد ملتی ہے تو وہ یہ کہتے ہوئے اس سوال کو گول کر گئے کہ 'ایسے سوالوں کا جواب کم ہی آیا کرتا ہے۔'

جب اینکر نے مزید پوچھا کہ چلیں اتنا ہی بتا دیں کہ یہ رقم ملین میں ہے یا بلین ۔۔ تو حسن نصر اللہ کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے بولے 'نو کمنٹ