.

مصر:گیسی غبارے کے حادثے میں ایک سیاح جاں بحق، 7 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرکے جنوبی شہر الاقصر میں گیسی غبارے کے حادثے میں ایک سیاح جاں بحق اور کم سے کم سات زخمی ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ شیخ الازھرچوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گیسی غبارہ موسم کی خرابی کے باعث توازم قائم نہ رکھتے ہوئے زمین پرآگرا۔ گیسی غبارے پر 21 افراد سوار تھے۔ حادثے میں ایک سیاح جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو الاقصر کے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین اور ذرائع نے بتایا کہ سیاحوں کا ایک گروپ ایک ٹورسٹ کمپنی کے گیسی غبارے میں سوار تھا۔ گیسی غبارے کو مغرب کی جانب اترنا تھا تیز ہوا کے باعث اس رخ مشرق کی طرف ہوگیا۔

کپتان نے گیسی غبارے کو ہنگامی طور پر اتارنے کی کوشش کی۔ اس دوران گیسی غبارہ زور سے زمین سے جا لگا جس کے نتیجے میں متعدد سیاح زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ مصرکے الاقصر شہر میں فروری سنہ 2013ء میں گیسی غبارے کے ایک المناک حادثے میں 19 سیاح ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد دو ماہ کے لیے پیراشوٹ سروس بند کر دی گئی تھی۔

سنہ 2016ء میں بھی گیسی غبارے کے ایک حادثے میں 22 سیاح زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعے کے بعد گیسی غبارے کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے اور 2000 میٹر سے بلندی پر نہ جانے کے احکامات جاری کیے تھے