.

حوثیوں کا میزائل فضا میں تباہ ، ٹکڑے نجران میں گرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر اُس میزائل کی تصاویر گردش میں آ رہی ہیں جو یمنی حوثی باغیوں نے جمعے کے روز سعودی عرب کے صوبے نجران پر داغا تھا۔ سعودی دفاعی نظام نے اس میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا ڈالا۔ تصاویر میں نظر آ رہا ہے کہ میزائل کے ٹکڑے ایک گاڑی پر گرے جس کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق اتحاد کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعے کی صبح 7:56 پر ایک بیلسٹک میزائل کا راستہ فضا میں روک لیا جو یمنی اراضی کے اندر سے مملکت کے علاقے نجران کی سمت داغا گیا تھا۔

کرنل المالکی کا کہنا ہے کہ میزائل کے ذریعے گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم اسے نجران کی فضاؤں میں "پیٹریاٹ" کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ میزائل کی باقیات گرنے سے ایک سعودی شہری کی املاک کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔