.

کویت: جابر بین الاقوامی اسٹیڈیم میں حادثے کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی حکومت نے دارالحکومت میں واقع بین الاقوامی جابر اسٹیڈیم میں گذشتہ روز پیش آنےوالےحادثے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

العربیہ کے مطابق جابر اسٹیڈیم میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب 23 ویں خلیج کپ کے لیے امارات اور سلطنت اومان کےدرمیان فٹ بال میچ کا آخری راؤنڈ جاری تھا۔ اس دوران اسٹیڈیم کا ایک پلیٹ فارم زمین پرآگرا جس کےنتیجے میں متعدد تماشائی زخمی ہوگئے۔

کویتی وزیر خالد الروضان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجب اومان کی ٹیم کے امارات کےمقابلےمیں جیتنے کے بعدد تماشائیوں نے گراؤنڈ کی طرف بھاگنا شروع کردیا۔ اس بھاگ دوڑ میں بھگڈر مچ گئی اور حادثہ پیش آیا جس کے باعث 40 افراد کومعمولی زخم آئے ہیں۔ کویتی وزیر صحت الشیخ باسل الصباح زخمیوں کے علاج کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

الروضان کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث واپسی سفر میں تاخیر کا شکار ہونے والے افراد کو واپسی تک رہائش اور ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔