.

شام: اللاذقیہ میں روس کے فوجی اڈے پر ایک ہفتے میں دوسرا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے صوبے اللاذقیہ میں واقع حمیمیم میں قائم روس کے فوجی اڈے پر اس ہفتے دوسری مرتبہ ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس ہوائی اڈے پر کام کرنے والی فورسز نے اس ڈرون کو مار گرایا ہے۔تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ڈرون اللاذقیہ میں شامی فوج کے خلاف برسرپیکار ایک جنگجو گروپ نے کیا ہے۔