.

سمندر کی گہریوں کو مات دیتا ہوا پہاڑ سعودی عرب میں کہاں واقع ہے؟ جانئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر کے ساحل کے مقابل بحرِ احمر میں واقع جزیرہ "کدمبل" قدرت کا ایک خوب صورت شاہ کار ہے۔

یہ جزیرہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے کشش کا باعث ہے جہاں وہ چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر پہنچتے ہیں۔

بحری سفر کے راستے جزیرے تک آنے جانے میں 4 گھنٹے لگ جاتے ہیں اور اس کے اخراجات 350 ریال ہیں۔ بعض لوگ جزیرے کے نزدیک مچھلیاں پکڑنے کا شوق بھی پورا کرتے ہیں۔

جزیرہ "كدمبل" سمندر کے بیچ ایک بلند آتش فشاں پہاڑ کی صورت میں واقع ہے، اس کی ایک سمت ریت موجود ہے۔ پہاڑ کے اوپر جانے کے لیے باقاعدہ راستہ موجود ہے۔ اطراف میں موجود کھوکھلی چٹانیں حوادثِ زمانہ کا سامنا کرنے کا پتہ دیتی ہیں۔ چوں کہ یہ ایک پہاڑی جزیرہ ہے لہذا یہ پودوں اور درختوں سے محروم ہے۔

پہاڑ کے نیچے کی جانب 11 قبریں موجود ہیں۔ یہ شاید اُن بعض ماہی گیروں کی ہیں جو جزیرے کے قریب فوت ہوئے اور پھر یہاں دفن کر دیے گئے۔

یہ پہاڑ پرندوں کے شکار کے شوقین افراد کے لیے پُرکشش مقام ہے کیوں کہ یہاں کئی قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں۔

کیمرہ مین عادل عسیری نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں جزیرہ کدمبل کی کئی تصاویر محفوظ کی ہیں۔

جزیرہ "كدمبل" بحرِ احمر یا خلیجِ عربی میں واقع 1400 سعودی جزیروں میں شامل ہے۔ یہاں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کی گئی اور نہ اسے سیاحتی نقطہ نگاہ سے ترقی ملی۔