.

شامی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے اور بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں بشار حکومت کی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شامی علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ ایک عسکری ٹھکانے کے نزدیک ہونے والے میزائل حملوں کے نتیجے میں "مادی" نقصان ہوا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات کے دوران تین حملے کیے گئے تاہم کسی خاص ہدف کا تعین نہیں کیا گیا۔ شامی حکومت کی فوج نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اُس نے ایک اسرائیلی طیارے کو نقصان پہنچایا اور مقبوضہ گولان سے داغے جانے والے دو میزائلوں کا راستہ روک کر انہیں گرا دیا۔