.

حوثی باغیوں نے صنعاء میں نجی اسکول کی استانیاں پیٹ ڈالیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں نے ایک وڈیو کلپ آن لائن پوسٹ کیا ہے جس میں حوثی ملیشیا کے مسلّح ارکان کو یمنی دارالحکومت صنعاء میں ایک نِجی اسکول کی معلمات کے ساتھ بدتمیزی اور دھکّم پیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح عناصر نے "صروح المجد" نامی اسکول پر دھاوا بول کر انتظامیہ کو پابند بنایا کہ وہ جنگ کا محنتانہ ادا کریں اور اپنے طلبہ کو لڑائی کے لیے محاذوں پر بھیجیں۔ تاہم اسکول کی معلمات کے انکار کے بعد حوثی ملیشیا کے ارکان اُن کے ساتھ الجھ پڑے۔

حوثی باغیوں کے اس اقدام کی یمنی عوام کی جانب سے پُرزور مذمّت کی جا رہی ہے۔