.

مصر میں رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کےسپریم الیکشن کمیشن نے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخابات کی تاریخ، امیدواروں کی نامزدگی کی شرائط، انتخابات کےپہلے اور دوسرے دور کی تاریخوں، انتخابی مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ اخراجات کی حد اور انتخابی نشانات کے حصول کی شرائط جاری کردی ہیں۔

مصری الیکشن کمیشن کےچیئرمین لاشین ابراہیم نے کہا کہ ملک میں صدارتی انتخابات 26 سے 28 مارچ تک ہوں گے۔ بیرون ملک پولنگ 16، 17 اور 18مار چ کو ہوگی۔

انتخابات کا دوسرا دور 24 سے 26 اپریل کو ہوگا۔ تمام امیدوار 20 سے 29 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 30 اور 31 جنوری کو جاری کی جائے گی اور جن امیدواروں کے کاغذات نامزد گی پر اعتراض ہوگا وہ یکم اور دو فروری کو اعتراضات کے جوابات داخل کرسکیں گے۔

پانچ فروری تک کاغذات کی حتمی جانچ پڑتال کی جائےگی اور 22 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے جس کے بعد تمام امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔