.

بحرِ احمر میں جہاز رانی کو دھمکانا حوثی دہشت گردی کی توثیق ہے : قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ اُمور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ بحرِ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو دھمکانا، حوثیوں کی دہشت گرد طبیعت کی ایک نئی توثیق ہے۔

قرقاش نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ حوثیوں نے یمن میں فساد پھیلایا ، زراعت اور نسل کو تباہ کر دیا ، اپنے حلیف اور شراکت دار سے غدّاری کی اور آج وہ بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ قرقاش کے مطابق خطّے کو اس وقت دہشت گرد ٹولے کا سامنا ہے۔

اماراتی وزیر کا یہ جواب صنعاء میں باغیوں کی نام نہاد سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے بیان کے ردّ عمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ الصماد نے دھمکی دی تھی کہ اگر عرب اتحاد نے الحدیدہ کی بندرگاہ کی جانب پیش قدمی جاری رکھی تو بحرِ احمر میں جہاز رانی کی تزویراتی گزرگاہ کو بند کر دیا جائے گا۔