.

دسمبر میں 5000 حوثی ہلاک ، زخمی اور قید ہوئے: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹوں میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ مخلتف محاذوں پر جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے ہلاک ، زخمی اور گرفتار ہونے والے ارکان کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی۔ یہ جھڑپیں مغربی ساحل کے علاوہ شبوہ ، الجوف ، مارب ، صنعاء ، تعز ، الضالع اور البیضاء کے صوبوں میں ہوئیں۔

رپورٹوں کے مطابق حوثی ملیشیا کو مختلف محاذوں پر 1200 ہلاکتوں کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ 360 حوثی صنعاء میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مارے گئے۔

رپورٹوں سے واضح ہوتا ہے کہ اسی عرصے میں مختلف محاذوں پر تقریبا 3000 حوثی زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ شبوہ ، الجوف ، نہم ، الحدیدہ ، تعز ، الضالع اور البیضاء کے محاذوں پر قیدی بنائے گئے حوثیوں کی تعداد 600 کے قریب ہے۔