.

خطّے کے استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری ہے : ٹیلرسن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمعے کے روز واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات سے قبل بتایا کہ بات چیت میں مشرق وسطی کا امن و استحکام زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطّے کو استحکام بخشنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے واسطے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔

ٹیلرسن نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ "ہمارے سامنے خطّے سے متعلق کئی اہم معاملات ہیں جن کو زیر بحث لانا ہے۔ ان میں شام اور یمن کی صورت حال شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کام اور تعاون کر رہے ہیں تا کہ خطّے کا استحکام مضبوط کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مؤثر بنایا جائے"۔