.

امریکا میں لاٹری جیتنے والے کم عمر نوجوان کے تاثرات کیا ہیں؟

لاٹری کی رقم سے فلاحی کام اور کچھ مزے کرنا چاہتا ہوں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنے عزیزو اقارب کی مدد، فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ 'کچھ مزے' کرنا چاہتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لاٹری جیتنے والے بیس سالہ شین مسلر امریکا کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے شخص بن گئے ہیں۔

انھوں نے ایک لمبے عرصے میں پوری رقم کی جگہ ایک ہی وقت میں 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم کا انتخاب کیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق شین مسلر نے کہا کہ ’میگا میلیئنز ڈرا‘ کی شب ان کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔

ایک ہفتے قبل نتائج کے چند منٹ بعد انھوں نے اپنے فیس بک پر لکھا: 'او مائی گاڈ۔'

مسٹر مسلر نے اپنے لاٹری جیتنے والا ٹکٹ جمعے کو ریاستی لاٹری کے ہیڈکواٹر ٹیلہیسی میں پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ جیت کی اس رقم سے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

بیان کے مطابق انھوں نے کہا: 'میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کر سکوں گا، اپنے گھر کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کر سکوں گا۔‘

انھوں نے ٹیمپا بے ٹائمز کو بتایا: 'میں اپنے اہل خانہ کا خیال رکھنا چاہتا ہوں، کچھ مزے کرنا چاہتا ہوں اور مالی کامیابی کی راہ ہموار کرتے ہوئے مستقبل میں ایک وراثت چھوڑنا چاہتا ہوں۔'

ان کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل نوکری سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

مسٹر مسلر نے لاٹری جیتنے والا ٹکٹ ٹیمپا سے 40 کلومیٹر شمال میں اپنے شہر پورٹ ریچی کے سیون-الیون سے 'کوئک پک' آپشن کے ذریعے خریدا تھا۔ اس آپشن کے تحت کوئی بھی نمبر آ سکتا ہے۔

شین مسلر نے کہا: 'میں نے اپنی مختصر سی زندگی میں جو ایک بات سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپ مثبت ذہن کے ساتھ خود سے صادق ہیں تو آپ کو اس کا انعام ملتا ہے۔