.

عرب اتحاد کی بم باری کے سہارے یمنی فوج کی کئی محاذوں پر پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے البیضاء کی گورنری ناطع میں یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپوں کے بعد جبلِ سادہ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

البیضاء صوبے میں ہی عرب اتحادی طیاروں نے دو فضائی حملے کیے۔ پہلے حملے میں حوثیوں کے زیر قبضہ القریشیہ گورنری کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دوسری کارروائی میں الزوب کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانے پر بم باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کی ایک بکتربند گاڑی میں آگ لگ گئی۔

صعدہ میں البقع کے محاذ پر عرب اتحاد اور یمنی فوج کے توپ خانوں نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جب کہ اتحادی طیاروں نے بھی یہاں کئی حملے کیے۔

ادھر صراوح میں یمنی فوج نے باغی ملیشیا کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین حوثی جنگجو مارے گئے۔

تعز میں شمالی محاذ پر یمنی فوج نے باغی ملیشیا کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حوثی کمانڈر ابراہیم الحاکم کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب الضباب کے محاذ پر یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کی دراندازی کی کوششوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران باغیوں کے 6 ارکان ہلاک ہو گئے اور متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔