.

مدینہ منورہ میں معمولی شدت کازلزلہ، کوئی نقصان نہیں ہوا:حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مدینہ منورہ میں معمولی شدت کا زلزلہ آیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سعودی عرب کے قومی زلزلہ مرکز ارضیاتی آتش فشاں اتھارٹی کے ڈائریکتر ڈاکٹر ھانی زھران نےالعربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 16 جنوری2018ء کو مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 59 منٹ پر مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹزلر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مدینہ منورہ سے شمال مغرب میں 14 کلو میٹر دور تھا۔

ڈاکٹر زھران نے بتایا کہ سطح زمین سے یہ زلزلہ سات کلو میٹر اندر ہوا۔ زلزلے کے وقت ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مدینہ منورہ میں زلزلے کی کوئی خبر نہیں آئی۔ کل منگل کو آنے والے زلزلے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔