.

سعودی عالم دین افریقی ملک گنی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین الشیخ عبدالعزیز بن صالح التویجری کو افریقی ملک گنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گنی کے سیکیورٹی اور طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عالم دین الشیخ صالح التویجری کو کروانی شہر میں کانکان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

اتبدائی اطلاعات کے مطابق الشیخ تویجری ایک مقامی شہری کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ نامعلوم افراد نے پر ان پر گولیاں چلائیں۔ ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں جو ان کے لیےجان لیوا ثابت ہوئیں۔

موٹرسائیکل پر سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوا ہے اور اسے کانکان کے صوبائی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔