.

شامی فوج اور اتحادیوں کا ادلب کے ہوائی اڈے پر قبضہ : حزب اللہ کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے صوبے ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ ابو الضہور ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

شامی صدر بشارالاسد کی اتحادی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ملٹری میڈیا یونٹ نے ہفتے کے روز اس ہوائی اڈے پر قبضے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے شام میں باغیوں کے مضبوط گڑھ ادلب کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔