.

سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے عفرین میں داعش کے وجود کی تردید کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے ترکی کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ شام کے شہر عفرین میں داعش تنظیم کے عناصر موجود ہیں۔ ڈی ایس ایف کے مطابق ان دعوؤں کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔

ایس ڈی ایف کے ایک سینئر عہدے دار ریدور خلیل نے بدھ کے روز برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "ساری دنیا جانتی ہے کہ داعش کا عفرین میں کوئی وجود نہیں ہے"۔

خلیل کے مطابق ترکی کی فوج ایس ڈی ایف اور پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ارکان کی ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے مبالغہ آرائی کرتی ہے۔ انہوں نے ہلاکتیں واقع ہونے کی تصدیق کی تاہم ان کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا۔

خلیل کا مزید کہنا تھا کہ ایس ڈی ایف نے ترکی کی فوج اور اس کی حلیف شامی جیشِ حُر کے درجنوں ارکان کو ہلاک کیا تاہم وہ کوئی متعین تعداد نہیں بتا سکے۔

یاد رہے کہ ترکی کی فوج نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ شام میں جاری عفرین کے آپریشن میں کرد پروٹیکشن یونٹس اور "داعش" تنظیم کے کم از کم 260 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔