.

الجزائر:پولیس کی کارروائی میں سات مسلح دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک الجزائر کےحکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مشرقی ریاست خنشلہ میں ایک کارروائی کے دوران سات مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

الجزائری وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے گھات لگا کر دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کی جس کے نتیجے میں کم سے کم سات جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی بندوقیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ وزارت دفاع نے مقتول دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

خیال رہے کہ الجزائر میں سنہ 1990ء سے جاری مسلح کارروائیوں میں دو لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اگرچہ الجزائر میں خانہ جنگی پر قابو پالیا گیا ہے مگر بلاد مغرب الاسلامی میں سرگرم القاعدہ اور داعش سے منسلک دیگر چھوٹے شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہتی ہیں۔