.

ایران چار عرب دارالحکومتوں پر اپنی فخریہ دسترس کا جائزہ لے : قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے ہفتے کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاونِ خاص حسین امیر عبداللہیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ عبداللہیان ایران کی پالیسی سے متعلق اماراتی ، سعودی اور بحرینی مشترکہ موقف کی وجوہات معلوم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبداللہیان پر لازم تھا کہ وہ اپنے ملک کی جانب سے اُس فخریہ دعوے کا جائزہ لیں جس میں کہا گیا کہ چار عرب دارالحکومت اس وقت تہران کے ہاتھ میں ہیں۔ ایران کو چاہیّے کہ پڑوسیوں کے حقوق اور اسلامی اخوت کا خیال کرے۔

واضح رہے کہ امیر عبداللہیان نے جمعے کے روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس کے اقتصادی فورم میں سعودی عرب ، امارت اور بحرین کا صف بستہ ہونا ایک تزویراتی غلطی ہے۔

عبداللہیان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "ہمارا پڑوسی اور مسلمان ہونا ہمیشہ کے لیے ہے"۔