.

امارات : دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کی نمائش جاری ہے۔ شارقہ کے "صحارى" مرکز کی جانب سے پیش کی جانے والی انگوٹھی کی قیمت تقریبا 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

عربی اخبار "امارات الیوم" کے مطابق 21 قیراط سے تیار کردہ خالص سونے کی انگوٹھی "نجمہ طیبہ" 64 کلو گرام وزنی ہے۔

انگوٹھی کا اندراج گینز ورلڈ ریکارڈز میں کر لیا گیا ہے اور ورلڈ گولڈ کونسل نے بھی اس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انگوٹھی پر 5.1 كلو گرام قیمتی پتھروں کے علاوہ 615 "کرسٹل اسٹون" بھی جَڑے گئے ہیں۔

یہ انگوٹھی دبئی میں "طیبہ" کمپنی کی ملکیت ہے اور اسے "روسيلا" جیولرز کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔