.

پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018ء کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط (کل) جمعرات کو ہوں گے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی وزارت حج اور پاکستان کے درمیان معاہدہ یکم فروری (جمعرات) کو جدہ میں ہو گا۔ وزیر مذہبی امور سعودی وزارت حج سے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کے حوالے سے باضابطہ درخواست کریں گے۔

وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں قیام کے دوران 6 فروری تک موسسہ سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر حج سے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔