.

یمن: حوثیوں کی جانب سے جنگ میں جھونکے متعدد بچے لڑائی میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثیوں کی طرف سے جنگ میں جھونکے متعدد بچے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حجہ گورنری کے اسپتالوں میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 50 جنگجوؤں کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے بیشتر کم عمر بچوں کی لاشیں ہیں۔

یمن کی ’حجہ‘ گورنری کے ایک مقامی ذریعے نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ محاذ جنگ پر متعدد حوثی فیلڈ کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔۔ ان میں حوثیوں کی قائم کردہ وزارت تعلیم کے سیکرٹری عبداللہ النعمی کا بیٹا بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حجہ گورنری میں لڑائی کے دوران 150 حوثی باغی ہلاک اور سیکڑوں زخمی اور دسیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر مقتولین کم عمر ہیں۔ انہیں حوثی باغیوں کی جانب سے بندوق تھما کر میدان جنگ میں اتار دیا۔