.

شامی باغیوں نے ادلب میں روسی طیارہ مار گرایا ، پائیلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں باغی جنگجوؤں نے روس کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے اور اس کے پائیلٹ کو جھڑپ میں ہلاک کردیا ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ ادلب میں ہفتے کے روز ایک سخت گیر جنگجو گروپ نے روس کے ایک لڑاکا طیارے سخوئی کو راکٹ سے مار گرایا ہے ۔اس کا پائیلٹ زندہ اتر جانے میں کامیاب ہوگیا تھا مگر اس کو جنگجوؤں نے پکڑ لیا اور وہ پھر ان سے لڑائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔

تاہم رامی عبدالرحمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کس باغی جنگجو گروپ نے اس طیارے کو تباہ کیا ہے۔یہ ادلب کے اس علاقے میں گرا ہے جہاں ہیئت تحریر الشام کے جنگجو متحرک ہیں۔اس طیارے کو مار گرانے والے جنگجو گروپ نے انٹر نیٹ پر موبائل فون سے بنائی گئی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔