.

مقتدی الصدر کا "بدعنوانوں کی دُوری کے لیے" ملین مارچ مظاہروں کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابات کے حوالے سے ملین مارچ مظاہروں کا انعقاد کریں۔ الصدر نے زور دیا کہ وہ نیک لوگوں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں اور "بدعنوان عناصر" کو دُور کر دیں۔

الصدر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ عوام "بدعنوانوں کے علاحدہ ہونے تک" پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی سیاسی قوّت کے ساتھ اتحاد کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ وہ شخص فرقہ واریت کا شکار یا کسی ملیشیا کا پیروکار ہے بلکہ یقینا وہ ایک نیک عراقی شہری ہے۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے 12 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔