.

مغربی کنارہ : اسرائیلی ربی کے قتل کے الزام میں فلسطینی نوجوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر جنین کے نزدیک واقع قصبے الیامون میں ایک فلسطینی نوجوان احمد جرّار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اسرائیل جرّار پر الزام عائد کرتا ہے کہ رواں برس کے آغاز پر نابلس شہر کے نزدیک اسرائیلی ربی کے قتل کے پیچھے اسی کا ہاتھ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے منگل کو علی الصبح مذکورہ قصبے پر دھاوا بول دیا اور اس دوران شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجامن عوفیر جنڈلمین نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ "انٹلیجنس کارروائی میں فلسطینی نوجوان احمد نصر جرار کو ہلاک کر دیا گیا ہے جس نے ایک ماہ قبل یہودی ربی رزيئيل شيفاح کو قتل کیا تھا"۔

اسرائیلی وزیر دفاع لیبرمین نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ "جرّار کے ساتھ حساب بے باق کر دیا گیا"۔

فلسطینی نوجوان احمد جرّار کو دو ہفتے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم حملہ ناکام ہونے کے سبب وہ جنین کے مغرب میں واقع علاقے واد بروقین کی جانب فرار میں کامیاب ہو گیا تھا۔