.

جازان میں حوثیوں کے خلاف سعودی فوج کی بھرپور کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے منگل کی صبح یمن کے متصل ساحلی علاقے جازان میں یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف بھرپور کاررائی شروع کی ہے۔

’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق سعودی فوج نے توپ خانے کی مدد سے سعودیہ کی سرحد کی دوسری جانب یمن کے جبل المنبہ میں حوثیوں کے قائم کردہ نئے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

سعودی عسکری ذریعے کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے پہاڑ کی چوٹی کوعبور کرکے سعودی عرب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں 7 حوثی ہلاک ہوگئے اور ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔