.

سعودی فوج کی یمن کی سرحد پر کارروائی، 25 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد پر ایک کارروائی کے دوران دراندازی اور حملے کی کوشش کرنے والے 25 حوثی ہلاک کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔

’العربیہ‘ کے نامہ نگار کےمطابق سرحدی علاقے جازان میں سعودی فوج نے ایک کارروائی کے دوران سرحد پار سےحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں باغیوں کے کئی بنکر تباہ اور دو درجن سے زاید شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

نامہ نگار کے مطابق سعودی فوج نے سرحدی دیہات پر حملے کی کوشش کرنے والے باغیوں کے ٹھکانوں پر اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے گولہ باری کی اور توپخانے کا استعمال کیا۔ حوثیوں کے خلاف کارروائی میں سعودی فوج کو عرب اتحادی فوج کی فضائی کمک بھی حاصل تھی۔

کارروائی میں باغیوں کے زیراستعمال متعدد فوجی گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔