.

سعودی عرب کے صوبے عسیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ہفتے کی صبح دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے النماص شہر کے شمال میں 15 کلو میٹر کی دوری پر محسوس کیے گئے۔ پہلی مرتبہ مقامی وقت کے مطابق 6:59 پر جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 تھی۔ دوسری مرتبہ یہ جھٹکے 7:48 پر آئے اور اس مرتبہ ان کی شدت 1.8 رہی۔

جیولوجیکل سروے کے سرکاری ترجمان پروفیسر طارق ابا الخیل کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کمزور تھی تاہم زمین کی سطح کے قریب ہونے یا چٹانوں کی نوعیت کے سبب جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابا الخیل نے واضح کیا کہ کسی شخص کے لیے ممکن نہیں کہ وہ زلزلے کے جھٹکوں کے وقت اور مقام کے بارے میں خبر دے البتہ جیولوجیکل سروے ان جھٹکوں پر گہری نظر رکھتی ہے اور ان کے وقوع کے اسباب جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق "ہم شہریوں کو اطمینان دلاتے ہیں کہ یہ جھٹکے کمزور تھے اور ان سے کوئی خطرہ نہیں"۔