.

شارجہ کی رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی،2 بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

مرنے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی نہیں تھے، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی: ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے ایک اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روزالبوطینہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں پیش آیا جب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 2 بچوں سمیت 5 افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی نہیں تھے جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے