.

مصری فورسز کا سیناء میں کریک ڈاؤن جاری ، مزید 28 جنگجو ہلاک ،126 گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں داعش اور دوسری تنظیموں سے وابستہ مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ، سوموار کے روز ان کے حملوں میں مزید 28 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں اور 126 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فوج کا ایک بیان نشر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ نے جنگجوؤں کے 60 ٹھکانوں کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

مصری فورسز صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ واقع اس شورش زدہ علاقے میں یہ کارروائی کررہی ہیں۔ انھوں نے نومبر میں سیناء ہی میں ایک مسجد میں تباہ کن حملے میں 300 سے زیادہ نمازیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کو تین ماہ میں جنگجوؤں کو شکست دینے کا حکم دیا تھا۔عبدالفتاح السیسی مارچ میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار ہیں اور وہ اس سے قبل شمالی سیناء سے شورش پسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔