.

مصری کھلاڑی نے پانی کی بوتل ریفری کے منہ پر دے ماری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ہونے والے ایک فٹ بال مقابلے کے دوران مصری فٹ بالر حسین السید نے کھیل کے دوران پانی کی بوتل ریفری کے منہ پر دے ماری جس کے بعد سعودی اور مصری ٹیموں کے درمیان دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی اتفاق گروپ اور مصری الاھلی کلب کے درمیان مقابلہ جاری تھا۔ اس دوران مصری کھلاڑی نے پانی کی بوتل گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش کی مگر غلطی سے بوتل ریفری کے منہ پر جا لگی۔

بعد ازاں پانی کی بوتل باہر پھینک دی گئی۔ بوتل پھینکنے والے کھلاڑی کو اپنی غلطی پر بہت دکھ ہوا۔ اس نے ریفری سے معذرت کی اور اسے گلے لگایا۔ تمام کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے اسے اتفاقی طربیہ واقعہ قرار دیا۔ حسین اور السید اور دوسرے تمام کھلاڑے بھی اس پر خوب ہنسے۔ چند منٹ کے توقف کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔