.

یمن: صعدہ میں اتحادی طیاروں کی بم باری، حوثیوں کے 25 اہداف تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ صوبے میں حوثی باغیوں کے 25 اہداف کو نشانہ بنایا جن میں فوجی گاڑیاں، بیرکس اور توپ خانہ شامل ہیں۔

"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق اتحادی طیاروں نے صعدہ کے مختلف محاذوں پر بالخصوص شمالی اور شمال مشرقی محاذوں پر حملے کیے۔

نشانہ بنائے گئے اہداف میں دو توپ خانہ یونٹس بھی شامل ہیں جنہیں حوثی باغیوں نے درختوں کے درمیان چھپانے کی کوشش کی۔ تاہم آپریشنز روم کی جانب سے ہدایات کے بعد اتحادی طیاروں کے لیے یہ توپ خانہ آسان ہدف ثابت ہوئے۔

ان کے علاوہ اتحادی طیاروں نے پہاڑوں کی چٹانوں کے درمیان فوجی گاڑیوں، بیرکوں اور باغیوں کے ٹھکانوں پر بھی شدید بم باری کی۔