.

کویت: ریستورانوں کے لئے 25 فیصد ملازمین کے ویزے مفت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے ریستوران کے مالکان اپنے ضرورت کے 25 ملازمین کے لئے ویزے مفت جاری کروا سکتے ہیں۔

مقامی شہریوں کو بھرتی کرنے کی شرائط پوری کرنے کے بعد انہیں مزید 50 فیصد ملازمین کے ویزے جاری کروانے کے لئے 250درہم فی ویزہ دینا ہو گا۔

کویتی انسانی وسائل اتھارٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے ملازمین درآمد کرنے والے ریستوران کو شرائط مکمل کرنی ہو گی۔ ریستوران کے پاس نافذ العمل لائسنس ہونا چاہئے۔