.

شکاگو : امریکی شخص کی ٹرین کے اندر خود سوزی کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میںABC نیوز ویب سائٹ نے ایک 28 سالہ شخص کی وڈیو نشر کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے شکاگو میں ٹرین کے کمپارٹمنٹ میں خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص ڈیوڈ فیرجسن کو تھرڈ ڈگری کے جلنے کے زخم آئے۔ اسے املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیوڈ نے پہلے تو ٹرین میں ایک 26 سالہ خاتون پر چپچپا سا کیمیائی مواد چھڑکا اور پھر خود کو اور اپنے اطراف موجود ٹرین کی نشستوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ گزشتہ ماہ 18 جنوری بروز جمعرات شام 5:18 پرپیش آیا تاہم اس کی وڈیو آج 21 فروری کو منظر عام پر آئی ہے۔

واقعے کے دوران ٹرین ایک اسٹیشن پر رکی تو پولیس اہل کار ٹرین میں داخل ہو گئے اور انہوں نے دیکھا کہ ڈبّے میں آگ لگنا شروع ہو گئی ہے۔ اس سے قبل شکاگو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بعض ملازمین کی ڈیوڈ کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی جس نے اپنے جسم پر سیال مادہ چھڑک لیا تھا۔ اس دوران وہ خود کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

آخرکار پولیس اہل کاروں نے دھاوا بول کر ڈیوڈ کو گرفتار کر لیا اور صورت حال کو بگڑنے سے روک دیا۔

واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرین میں ہونے والے نقصان کی مالیت کا اندازہ 10 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔