.

بشار کی فوج کا مشہور ترین افسر روس کے براہ راست پہرے میں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کے ہمنواؤں کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں "النمر" کے نام سے معروف کمانڈر بریگڈیئر جنرل سہیل الحسن شامی فوج کےایک گروپ سے خطاب کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

وڈیو میں الحسن روسی فوجیوں کے درمیان نظر آ رہا ہے جو براہ راست طور پر انتہائی چوکس حالت میں اس کے اطراف پہرہ دینے میں مصروف ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ وڈیو موبائل کیمرے کے ذریعے بنائی گئی ہے۔

الحسن کے ارد گرد شامی فوج کے عناصر بھی موجود نظر آر ہے ہیں۔

بشار الاسد النمر کے نام سے مشہور اپنے اس بریگڈیئر جنرل کو اِدلب صوبے سے لے کر آیا تا کہ وہ دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں عسکری کارروائیاں انجام دے۔ الحسن نے وڈیو میں اپنے ان فوجیوں کو مخاطب کیا جو ادلب میں تھے اور بعد ازاں دمشق منتقل ہو گئے۔ اس بات کا معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ وڈیو الغوطہ الشرقیہ پر شامی حکومت کے حملوں کے آغاز سے قبل یا پھر ان کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

الحسن نے وڈیو میں اپنے فوجیوں سے کہا کہ "دمشق تمہارا منتظر ہے کہ تم لوگ اسے فتح کا لباس پہناؤ"۔ وڈیو میں الحسن نے کئی جگہ پر مذہبی عبارتوں کا بھی استعمال کیا۔

روس کے واضح اور براہ راست پہرے میں موجود بشار فوج کے بریگیڈیئر جنرل کا کہنا تھا کہ "اللہ آپ کو حامی و ناصر ہے"۔