.

سعودی عرب : خراب موسم کے سبب مختلف شہروں میں تدریسی عمل معطّل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اتوار کے روز موسم کی خراب صورت حال کے سبب تدریسی عمل معطّل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ریاض صوبے میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے آج اسکولوں میں تعطیل کی ہدایت جاری کی۔ احساء ، بیشہ اور نجران کے پورے صوبے میں بھی یہ ہی معاملہ رہا۔

سرکاری حکام کے مطابق تدریسی عمل کو طلبہ و طالبات کی سلامتی کے واسطے معطّل کیا گیا۔

توقع ہے کہ ابر آلود موسم اور مختلف نوعیت کی بارشوں کا سلسلہ اتوار کی رات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ صورت حال میں سڑکوں پر دُھند کے باعث لوگوں کو سڑک پر دیکھنے میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔