.

الجوف ریجن کا گورنر تبدیل، شہزادہ بندر بن سلمان بن عبدالعزیز نئے گورنر ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کی شام ایک شاہی فرمان کے ذریعے الجوف کے گورنر شہزادہ فھد بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے بٹا دیا ہے۔

ان کی جگہ شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز علاقے کے نئے گورنر ہوں گے۔ شہزدہ فھد بن بندر کو ان کی اپنی درخواست پر گورنری سے ہٹایا جا رہا ہے۔

شہزادہ فھد بن بدر عبدالعزیز گورنری کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین کے مشیر کے مددگار ہوں گے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔

شاہی فرمان ہی کے ذریعے شاہ سلمان نے شہزدہ ترکی بن طلال بن عنداالعزیز کو عسیر ریجن کا گورنر مقرر کیا ہے، ان کا عہدہ بھی وزیر کے مساوی ہو گا۔

دراین اثنا شہزادہ فیصل بن فھد بن مقرن بن عبدالعزیز کو حائل ریجن کا نائب گورنر مقرر کیا ہے۔ نیز شہزاد سکطان ن احمد بن عبدالعزیز کو شاہی دیوان کورٹ کا مشیر مقرر کیا ہے۔